کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: عورت ( طواف ) افاضہ کے بعد حائضہ ہو جائے ( تو کیا حکم ہے ؟ ) ۔
حدیث نمبر: 220
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ یا رسول اللہ ! صفیہ بنت حی حائضہ ہو گئی ہیں ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شاید وہ ہمیں روکیں گی ؟ کیا انھوں نے تم لوگوں کے ہمراہ طواف نہیں کیا ؟ تو لوگوں نے کہا کہ ہاں ( کیا تھا ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پھر ( کچھ حرج نہیں ) چلو ۔ “