حدیث نمبر: 218
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جوان عورتیں اور پردہ نشین اور حائضہ عورتیں باہر نکلیں اور ( مجالس ) خیر میں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہوں اور حائضہ عورتیں نماز کی جگہ سے علیحدہ رہیں ۔ “ پوچھا گیا کیا حائضہ عورتیں ( بھی شریک ہوں ) ؟ تو سیدہ ام عطیہ بولیں کیا حائضہ عورتیں عرفہ میں فلاں فلاں کام میں حاضر نہیں ہوتیں ؟