کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: حائضہ عورت نماز کی قضاء نہ کرے ۔
حدیث نمبر: 216
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے` کسی عورت نے پوچھا کہ کیا ہم میں سے کوئی حیض سے پاک ہو کر اپنی نماز کی قضاء پڑھے گی ؟ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ کیا تو حروریہ ہے ؟ یقیناً ( جب ) ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ( رہتے اور ) حائضہ ہوتے تھے مگر آپ ہمیں نماز ( کی قضاء پڑھنے ) کا حکم نہ دیتے تھے یا ( ام المؤمنین نے ) کہا کہ ہم ( ایسا نہ کرتے یعنی ) قضاء نہ پڑھتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 216