حدیث نمبر: 213
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے ( روایت ہے کہ )` ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے غسل حیض کی بابت پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا : ” اس طرح غسل کر لے ۔ “ فرمایا : ” ایک کستوری لگا ہوا روئی کا ٹکڑا لے اور اس سے طہارت حاصل کر لے ۔ “ اس نے عرض کی اس سے کس طرح طہارت حاصل کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سبحان اللہ ! .... طہارت حاصل کر لے ۔ “ ( ام المؤمنین کہتی ہیں ) تو میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچ لیا اور کہا کہ ” اسے خون کے مقام ( شرمگاہ ) پر لگا لے ۔ “