کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: استحاضہ والی عورت کا اعتکاف کرنا ۔
حدیث نمبر: 211
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی نے بھی اعتکاف کیا حالانکہ وہ مستحاضہ تھیں ، خون کو ( خارج ہوتے ہوئے ) دیکھتی تھیں ۔ پس وہ اکثر اپنے نیچے خون ( کی کثرت کے سبب ) سے طشت رکھ لیا کرتی تھیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 211