کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو کوئی حیض کو نفاس کہہ دے ۔
حدیث نمبر: 207
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` اس دوران کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ یکایک مجھے حیض آ گیا تو میں آہستگی سے کھسک گئی اور اپنے حیض کے کپڑے سنبھالے ، تو آپ نے فرمایا کہ : ” کیا تمہیں نفاس ( حیض ) آ گیا ؟ “ میں نے کہا جی ہاں ۔ پھر آپ نے مجھے بلایا میں آپ کے ہمراہ ( اسی ایک ) چادر میں لیٹ گئی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 207