حدیث نمبر: 204
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں بحالت حیض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کر دیا کرتی تھی ۔
حدیث نمبر: 205
ابوعبداللہ آصف
´ایک روایت میں ہے کہ ( ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں )` آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں معتکف ہوتے اور اپنا سرمبارک ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ میں کر دیتے اور وہ بحالت حیض ، اپنے حجرہ میں رہتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرمبارک میں کنگھی کر دیا کرتی تھیں ۔