کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: حیض کے مسائل کے متعلق جبکہ عورت حائضہ ہو ۔
حدیث نمبر: 203
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہم سب لوگ مدینہ سے صرف حج کا خیال کر کے نکلے ۔ پھر جب ( مقام ) سرف میں پہنچے تو مجھے حیض آ گیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں رو رہی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہیں کیا ہوا ، کیا تمہیں حیض آ گیا ؟ “ میں نے کہا ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ ایک ایسی چیز ہے جو اللہ نے آدم کی بیٹیوں پر لکھ دی ہے ، لہٰذا جو مناسک حج کرنے والا ادا کرتا ہے ، تم بھی کرو مگر تم کعبہ کا طواف نہ کرنا ۔ “ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں ( کہ پھر ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 203