حدیث نمبر: 183
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے خواب میں اپنے آپ کو مسواک سے دانت صاف کرتے ہوئے دیکھا ۔ پھر ( میں نے دیکھا کہ ) میرے پاس دو شخص آئے ، ایک ان میں دوسرے سے بڑا تھا ، میں نے ان میں سے چھوٹے کو مسواک دے دی تو مجھ سے کہا گیا کہ ” بڑے کو دے دیجئیے ۔ “ پھر میں نے وہ مسواک ان میں سے بڑے کو دے دی ۔