کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: عورت کا اپنے باپ کے چہرے سے خون کو دھو دینا ( درست ہے ) ۔
حدیث نمبر: 180
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ان سے لوگوں نے پوچھا کہ کس چیز سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم کا علاج کیا گیا تو وہ بولے کہ اس کا جاننے والا مجھ سے زیادہ ( اب ) کوئی باقی نہیں رہا ( چنانچہ بتلایا کہ ) امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ اپنی ڈھال میں پانی لے آتے تھے اور سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور سے خون دھوتی تھیں ۔ پھر ایک چٹائی لا کر جلائی گئی اور ( راکھ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم میں بھر دی گئی ۔