کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جو نجاستیں گھی میں اور پانی میں پڑ جائیں ( ان کا کیا حکم ہے ؟ ) ۔
حدیث نمبر: 175
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک چوہیا کے بارے میں پوچھا گیا جو گھی میں گر گئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کو نکال دو اور اس کے ( گرنے کی جگہ ) کے اردگرد جس قدر ( گھی ) ہو وہ بھی نکال دو اور باقی کھا گھی لو ۔ “
حدیث نمبر: 176
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسلمان کو جو زخم اللہ کی راہ میں لگایا جاتا ہے وہ قیامت کے دن اپنی اسی ( تروتازگی کی ) حالت میں ہو گا ( جیسا کہ اس وقت تھا ) جب وہ لگایا گیا تھا ( یعنی ) خون بہے گا ۔ رنگ تو خون کا سا ہو گا اور اس کی خوشبو مشک کی سی ہو گی ۔ “