حدیث نمبر: 167
ابوعبداللہ آصف
´ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنا ایک چھوٹا بچہ لے کر آئیں جو کھانا نہ کھاتا تھا ، تو اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی گود میں بیٹھا لیا ، پھر اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے پر پیشاب کر دیا ، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا اور اس پر چھڑک دیا اور اسے دھویا نہیں ۔