حدیث نمبر: 158
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ( فتح ) خیبر کے سال وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ گئے تھے ، یہاں تک کہ جب ( مقام ) صہباء میں پہنچے اور وہ خیبر سے بہت قریب تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی اور پھر توشہ ( ناشتہ ) منگوایا تو ( صحابہ رضی اللہ عنہم ) صرف ستو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے گھولنے کا حکم دیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور ہم سب نے کھایا ۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز پڑھنے کو کھڑے ہو گئے اور ( صرف ) کلی کی اور ہم نے ( بھی صرف ) کلی کی اور نماز پڑھ لی اور ( دوبارہ ) وضو نہیں کیا ۔
حدیث نمبر: 159
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ( ایک دفعہ ) ان کے ہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بکری کے ) شانے کا گوشت کھایا ، اس کے بعد نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا ۔