کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: جب موزوں کو وضو کر کے پہنا ہو ( تو پھر دوبارہ پیر دھونے کے لیے نہ اتارے ۔
حدیث نمبر: 156
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا تو میں نے ( وضو کے وقت ) چاہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں موزوں کو اتار ڈالوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کو رہنے دو ، میں نے ان کو ( پیروں کی ) طہارت کی حالت میں پہنا تھا ۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر مسح کیا ۔