حدیث نمبر: 151
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک ظرف منگوایا تو ایک کھلے منہ کا چوڑا ، اوتھلا پیالہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لایا گیا جس میں کچھ پانی تھا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس میں رکھ دیں ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں پانی کو دیکھ رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے ( چشمہ کی طرح ) ابل رہا تھا ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ان لوگوں کا ، جنہوں نے ( اس پانی سے ) وضو کیا ، اندازہ کیا ( تو ) ستر ، اسی کے درمیان تھے ۔