کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے وضو ( سے بچے ہوئے پانی ) کو ایک بیہوش ( شخص ) پر چھڑکنا ۔
حدیث نمبر: 147
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور میں ( ایسا سخت ) بیمار تھا کہ ( کوئی بات ) سمجھ نہ سکتا تھا ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا اور اپنے وضو سے ( بچا ہوا پانی ) میرے اوپر ڈالا تو میں ہوش میں آ گیا اور میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! ( میری ) میراث کس کے لیے ہے ؟ میرا تو صرف ایک کلالہ وارث ہے ۔ پس فرائض کی آیت نازل ہوئی ۔