حدیث نمبر: 131
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب کوئی تم میں سے وضو کرے تو چاہیے کہ وہ اپنی ناک میں پانی ڈالے پھر ( اس کو ) صاف کرے اور جو کوئی پتھر سے استنجاء کرے تو چاہیے کہ طاق ( پتھروں سے ) کرے اور جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو تو وہ اپنے ہاتھ کو وضو کے پانی میں ڈالنے سے پہلے دھو لے ، اس وجہ سے کہ تم میں سے کوئی ( بھی ) یہ نہیں جانتا کہ رات کو اس کا ہاتھ کہاں ( جسم کے کس کس حصے پر پھرتا ) رہا ہے ۔ “