حدیث نمبر: 125
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پاخانہ کے لیے گئے اور مجھے حکم دیا کہ میں تین پتھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آؤں ۔ دو پتھر تو میں نے پائے اور تیسرے کو تلاش کیا مگر نہ پایا ، تو میں نے ایک ٹکڑا ( خشک ) گوبر کا لے لیا اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں پتھر لے لیے اور گوبر گرا دیا اور فرمایا کہ یہ نجس ہے ۔