کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جس شخص نے دو اینٹوں پر ( بیٹھ کر ) قضائے حاجت کی ۔
حدیث نمبر: 119
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے کہ` لوگ کہتے ہیں کہ جب تم اپنی قضائے حاجت کے لیے بیٹھو تو نہ قبلہ کی طرف منہ کرو اور نہ بیت المقدس کی طرف ۔ مگر میں ایک دن اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( قضائے ) حاجت کے لیے دو اینٹوں پر بیٹھے ہوئے بیت المقدس کی جانب منہ کیے ہوئے دیکھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 119