کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: پاخانہ پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کیا جائے ۔
حدیث نمبر: 118
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو قبلہ کی طرف منہ نہ کرے اور نہ اس کی طرف پشت کرے ۔ بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرو ۔ ( ان ممالک میں جہاں قبلہ مغربی سمت پڑتا ہے ، شمالاً جنوباً کیا جائے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 118