کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: منہ کا دونوں ہاتھوں سے دھونا صرف ایک چلو سے ( بھی ثابت ہے ) ۔
حدیث نمبر: 115
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` انھوں نے وضو کیا ، چنانچہ پانی کا ایک چلو لے کر اسی سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا ۔ پھر ایک چلو پانی لیا اور اسے اس طرح کیا یعنی دونوں ہاتھوں کو آپس میں ملایا اس لپ سے منہ دھویا ، پھر ایک چلو پانی لیا اور اپنا داہنا ہاتھ دھویا ، پھر ایک چلو پانی لیا اور اپنا بایاں ہاتھ دھویا ، ( کہنی تک ) ، پھر ایک چلو پانی لیا اور اپنے داہنے پاؤں پر ڈالا یہاں تک کہ اسے دھو ڈالا ، پھر دوسرا چلو پانی کا لیا اور اس سے اپنے بائیں پیر کو دھویا ، پھر ( ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ) کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا ۔