حدیث نمبر: 110
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص حدث کرے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی یہاں تک کہ وہ وضو کر لے ۔ حضرموت ( شہر ) کے ایک شخص نے پوچھا کہ اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ! ” حدث “ کیا چیز ہے ؟ انھوں نے جواب دیا ” بےآواز یا باآواز ریح خارج ہونا ۔ “