کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ دین خیرخواہی ( کا نام ) ہے ۔
حدیث نمبر: 52
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے اور ہر مسلمان کی خیرخواہی کرنے کے اقرار پر بیعت کی ۔
حدیث نمبر: 53
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام پر بیعت کرنا چاہتا ہوں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اسلام پر قائم رہنے اور ہر مسلمان کی خیرخواہی کرنے کی شرط عائد کی ۔ پس اسی پر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی ۔