کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ کو زیادہ محبوب وہ دین ( کا کام ) ہے جو ہمیشہ جاری رہے ۔
حدیث نمبر: 40
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ( ایک دفعہ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے تو ( دیکھا کہ ) ان کے پاس کوئی عورت ( بیٹھی ) تھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” یہ کون ہے ؟ “ عائشہ رضی اللہ عنہا بولیں کہ یہ فلاں عورت ہے ( اور ) اس کی نماز ( کی کثرت ) کا حال بیان کرنے لگیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ٹھہرو ( دیکھو ) تم اپنے ذمہ اسی قدر ( اعمال کی بجاآوری ) رکھو جن کی ( ہمیشہ کرنے کی ) تم کو طاقت ہو اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ( ثواب دینے سے ) نہیں تھکتا تاوقتیکہ تم خود ( عبادت کرنے سے ) تھک جاؤ اور اللہ کے نزدیک ( سب سے ) زیادہ محبوب وہ دین ( کا کام ) ہے جس پر اس کا کرنے والا مداومت ( ہمیشگی ) کرے ۔ “