حدیث نمبر: 39
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے جب آدمی مسلمان ہو جاتا ہے اور اس کا اسلام اچھا ( خوب سے خوب تر اور مضبوط ) ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو جن کا اس نے ارتکاب کیا تھا ، معاف کر دیتا ہے اور اس کے بعد ( پھر ) معاوضہ ( کا سلسلہ شروع ) ہوتا ہے کہ نیکی کا بدلہ اس کے دس گنا سے سات سو گنا تک اور برائی کا اسی کے موافق ( دیا جاتا ہے ) مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس سے درگزر فرمائے ۔