حدیث نمبر: 37
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دین بہت آسان ہے اور جو شخص دین میں سختی کرے گا تو وہ اس پر غالب آ جائے گا ۔ ( نتیجتاً خود پیدا کردہ سختی کا متحمل نہیں ہو سکے گا ) پس تم لوگ راست و میانہ روی اختیار کرو اور ( ایک دوسرے سے ) قریب رہو اور خوش ہو جاؤ ( کہ تمہیں ایسا آسان دین ملا ہے ) اور صبح اور دوپہر کے بعد اور کچھ دیر رات میں عبادت کرنے سے قوت حاصل کرو ۔