کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: منافق کی پہچان ( کیا ہے ) ؟
حدیث نمبر: 31
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” منافق کی تین خصلتیں ہیں ۔ ( 1 ) جب بات کرے تو جھوٹ بولے ( 2 ) جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے ( 3 ) جب ( اس کے پاس ) امانت رکھی جائے تو ( اس میں ) خیانت کرے “ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 31
حدیث نمبر: 32
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” چار باتیں جس میں ہوں گی وہ خالص منافق ہے اور جس میں ان چاروں میں سے ایک بات ہو گی تو ( بھی ) اس میں ایک بات نفاق کی ( ضرور ) ہے تاوقتیکہ اس کو چھوڑ نہ دے ۔ ( وہ چار باتیں یہ ہیں ) ( 1 ) جب امین بنایا جائے تو خیانت کرے ( 2 ) جب بات کرے تو جھوٹ بولے ( 3 ) جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے ۔ ( 4 ) جب لڑے تو بیہودہ گوئی کرے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 32