حدیث نمبر: 30
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` ” جب یہ آیت کہ جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا ۔ “ ( الانعام : 82 ) نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ( بہت گھبرائے اور ) کہنے لگے کہ ہم میں سے کون ایسا ہے جس نے ظلم نہیں کیا ؟ تو اللہ بزرگ و برتر نے یہ آیت ” یقیناً شرک بہت بڑا ظلم ہے “ ۔ ( لقمان : 13 ) نازل فرمائی ۔