کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ ” اگر مسلمانوں کے دو گروہ باہم لڑیں تو ان دونوں کے درمیان صلح کروا دو ۔ ( سورۃ الحجرات : 9 ) ۔
حدیث نمبر: 29
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ ملاقات کریں ( یعنی لڑیں ) تو قاتل اور مقتول ( دونوں ) دوزخی ہیں “ ۔ میں نے عرض کی یا رسول اللہ ! یہ قاتل ( کی نسبت جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی وجہ تو ظاہر ) ہے مگر مقتول کا کیا حال ہے ( وہ کیوں دوزخ میں جائے گا ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اس وجہ سے کہ ) وہ اپنے حریف کے قتل کا خواہشمند تھا “ ۔