کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: گناہ جاہلیت کے کام ہیں اور ان کا کرنے والا ( صرف ) ان کے ارتکاب سے ، بغیر شرک ( کرنے ) کے ، کافر قرار نہیں دیا جائے گا ۔
حدیث نمبر: 28
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے ایک شخص کو ( جو میرا غلام تھا ) گالی دی یعنی اس کو اس کی ماں سے غیرت و عار دلائی تھی ( یہ خبر ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مجھ سے فرمایا : ” اے ابوذر ! کیا تم نے اسے اس کی ماں سے غیرت و عار دلائی ہے ؟ بیشک تم ایسے آدمی ہو کہ ( ابھی تک ) تم میں جاہلیت ( کا اثر باقی ) ہے ۔ تمہارے غلام تمہارے بھائی ہیں ۔ ان کو اللہ نے تمہارے قبضے میں دیدیا ۔ پس جس شخص کا بھائی اس کے قبضہ میں ہوا اسے چاہئے کہ جو خود کھائے اسے بھی کھلائے اور جو خود پہنے اس کو بھی پہنائے اور ( دیکھو ) اپنے غلاموں سے اس کام کو ( کرنے کا ) نہ کہو جو ان پر شاق ہو اور جو ایسے کام کی ان کو تکلیف دو تو خود بھی ان کی مدد کرو ۔ “