کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: شوہر کی ناشکری ( بھی کفر ہے ) لیکن کفر کفر میں فرق ہوتا ہے ۔
حدیث نمبر: 27
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( ایک مرتبہ ) مجھے دوزخ دکھلائی گئی تو اس میں میں نے زیادہ تر عورتوں کو پایا ۔ وجہ یہ ہے کہ وہ کفر کرتی ہیں “ ۔ عرض کیا گیا کہ کیا اللہ تعالیٰ کا کفر کرتی ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شوہر کا کفر و ناشکری کرتی ہیں اور احسان نہیں مانتیں ۔ ( وہ یوں کہ ) اگر تو کسی عورت کے ساتھ عرصہ دراز تک احسان کرتا رہے اور اس کے بعد کوئی ( ناگوار ) بات تجھ سے وہ دیکھ لے تو ( فوراً ) کہہ دے گی کہ میں نے تو کبھی تجھ سے آرام ( سکھ چین ) نہیں پایا “ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 27