حدیث نمبر: 25
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سا عمل افضل ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا “ ۔ پھر پوچھا گیا کہ پھر کون سا عمل افضل ہے ؟ فرمایا : ” اللہ کی راہ میں جہاد کرنا “ ۔ پھر پوچھا گیا کہ اس کے بعد کون سا عمل افضل ہے ؟ تو فرمایا : ” حج مبرور “ ۔