کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ( ہے ) کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ کو جاننے والا ہوں ۔
حدیث نمبر: 20
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب لوگوں کو ( نیک اعمال کرنے کا ) حکم دیتے تو ایسے اعمال کا حکم دیتے جن کو وہ ( ہمیشہ ) کر سکیں ( عبادت شاقہ کی ترغیب کبھی ان کو نہ دیتے تھے تو ایک مرتبہ ) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! ہم آپ کی مثل نہیں ہیں ، بیشک اللہ نے آپ کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کر دیے ہیں ( لہٰذا ہمیں آپ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے ) اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک ہوئے حتیٰ کہ چہرہ ( مبارک ) میں غضب ( کا اثر ) ظاہر ہونے لگا ۔ پھر فرمایا : ” تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا جاننے والا اور اس سے ڈرنے والا میں ہوں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 20