حدیث نمبر: 16
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ( روایت کرتے ہیں ) کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ تین باتیں جس کسی میں ہوں گی وہ ایمان کی شیرینی ( کا مزہ ) پائے گا ۔ ( 1 ) اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نزدیک تمام ماسوا سے زیادہ محبوب ہوں ۔ ( 2 ) جس کسی سے محبت کرے تو اللہ ہی کے لیے اس سے محبت کرے ۔ ( 3 ) کفر میں واپس جانے کو ایسا برا سمجھے جیسے آگ میں ڈالے جانے کو ( ہر کوئی ) برا سمجھتا ہے ۔ “