حدیث نمبر: 12
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کھانا کھلاؤ اور جس کو جانتے ہو اور جس کو نہیں جانتے ہو ( سب کو ) سلام کرو ۔ “