کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: ( اس بیان میں کہ پکا ) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے ( دوسرے ) مسلمان ایذا نہ پائیں ۔
حدیث نمبر: 10
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( پکا ) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے ( دوسرے ) مسلمان ایذا نہ پائیں ( اور اصل ) مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن کی اللہ تعالیٰ نے ممانعت فرمائی ۔ “