حدیث نمبر: 903
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مدینہ کے دونوں پتھریلے کناروں کے درمیان جو زمین ہے وہ میری زبان پر حرم ٹھہرائی گئی ۔ “ ( مزید ) کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ بنی حارثہ کے پاس تشریف لے گئے تو فرمایا : ” میں خیال کرتا ہوں کہ تم لوگ حرم سے باہر ہو گئے ہو ۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھر ادھر دیکھا اور فرمایا : ” نہیں ! تم حرم کے اندر ہو ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 903