حدیث نمبر: 902
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ`  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مدینہ یہاں ( جبل عیر ) سے وہاں ( ثور ) تک حرم ہے یہاں کا درخت نہ کاٹا جائے اور نہ یہاں کسی ظلم و بدعت کا ارتکاب کیا جائے ۔ جو شخص یہاں ظلم و بدعت کی کوئی بات ایجاد کرے تو اس پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور سب انسانوں کی لعنت ہو ( ایک روایت میں ہے کہ جو بدعتی کو جگہ دے اس پر بھی ) ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 902