حدیث نمبر: 625
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ` ہم نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پہلے کلام کیا کرتے تھے ۔ ہم میں سے کوئی شخص اپنی ضرورت اپنے پاس والے سے کہہ دیا کرتا تھا یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی : ” اپنی نمازوں کی حفاظت کرو اور خاص کر درمیانی نماز کی اور اللہ کے سامنے ادب سے کھڑے رہو ۔ “ ( سورۃ البقرہ : 238 ) ۔ پس ہمیں نماز میں سکوت کا حکم دے دیا گیا ۔