حدیث نمبر: 612
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ اپنے وعظ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرنے لگے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا : ” تمہارا بھائی ( عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ ) لغویات نہیں کہتا ( کہ دیکھو وہ ان اشعار میں کیسے سچے مضامین بیان کر رہا ہے ) : ” ہم میں اللہ کے رسول ہیں جو اسی کی کتاب پڑھ کر ہمیں سناتے ہیں جب صبح کی پو پھٹتی ہے ۔ ہم تو اندھے تھے ، اسی نے رستہ بتلا دیا ۔ بات ہے اس کی یقینی جو کہ دل میں اتر جاتی ہے ۔ رات کو رکھتا ہے پہلو اپنے بستر سے الگ اور کافروں کے خواب گاہ کو نیند بھاری کرتی ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 612