حدیث نمبر: 611
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص رات کو اٹھے اور کہے : ” اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ ایک ہے ، کوئی اس کا شریک نہیں ، اس کی بادشاہت ہے اور اسی کی تعریف ہے ، وہ ہر چیز پر قادر ہے ، اللہ ہی کے لیے ہر طرح کی تعریف ہے اور اللہ تعالیٰ پاک ہے اور اللہ بہت بڑا ہے اور طاقت و قوت کسی میں نہیں مگر اللہ کی مدد سے ۔ “ اس کے بعد کہے : ” اے اللہ ! میرے گناہ معاف کر دے ۔ “ یا کوئی دعا کرے تو اس کی دعا قبول کر لی جائے گی ، پھر اگر وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز مقبول ہو گی ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 611