حدیث نمبر: 595
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر قیام فرماتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں پاؤں یا ( یہ کہا کہ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں پنڈلیوں پر ورم آ جاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا جاتا تھا ( کہ اس قدر عبادت شاقہ نہ کیجئیے ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب میں فرماتے تھے : ” کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں ؟ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 595