مختصر صحيح بخاري
— تہجد کی نماز کا بیان
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تہجد اور نوافل کی ترغیب دینا بغیر اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو واجب کریں ۔
´امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شب ان کے اور سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا بنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے اور فرمایا : ” تم دونوں نماز کیوں نہیں پڑھتے ؟ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہماری جانیں تو اللہ کے اختیار میں ہیں پس جب وہ ہمیں اٹھانا چاہے گا ہمیں اٹھا دے گا ۔ جب میں نے یہ کہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واپس ہو گئے اور مجھے کوئی جواب نہیں دیا ۔ میں نے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جاتے ہوئے اپنی ران پر ہاتھ مارتے جاتے تھے اور یہ فرما رہے تھے : ” اور انسان ہر چیز سے زیادہ جھگڑالو ہے ۔ “