حدیث نمبر: 538
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث` حبشی لوگوں کے کھیل کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے ( دیکھئیے کتاب : نماز کا بیان ۔ ۔ ۔ باب : اسلحہ بردار لوگوں کا مسجد میں داخل ہونا ۔ ) اس روایت میں یہ زیادہ کیا ہے کہ پس سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انھیں ڈانٹا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” انھیں رہنے دو ، بےخوف ہو جاؤ اے بنی ارفدہ ۔ “