حدیث نمبر: 529
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ میں فرماتے ہوئے سنا : ” ہم اپنے اس ( عید کے ) دن سب سے پہلے جو کام کریں گے وہ یہ ہے کہ نماز پڑھیں گے ، اس کے بعد واپس آ کر قربانی کریں گے ۔ پس جو کوئی ایسا کرے گا وہ ہماری سنت ( کی راہ ) پر پہنچ جائے گا ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 529