حدیث نمبر: 50
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اعمال ( کے نتیجے ) نیت کے موافق ( ہوتے ) ہیں اور یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے ( دیکھیں کتاب : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ( نزول ) وحی کا آغاز ۔ ۔ ۔ باب : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کی ابتداء کس طرح ہوئی ۔ ۔ ۔ ) اور ( یہاں ) اس میں یہ زیادہ ہے کہ ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ) : اور ہر شخص کے لیے وہی ہے جو وہ نیت کرے ۔ لہٰذا جس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہو گی تو ( اللہ کے ہاں ) اس کی ہجرت اسی ( کام ) کے لیے ( لکھی جاتی ) ہے جس کے لیے اس نے ہجرت کی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 50