حدیث نمبر: 478
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جب لوگ فرض نماز سے فارغ ہوں تو اس وقت بلند آواز سے ذکر کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور اقدس میں ( رائج ) تھا اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما یہ بھی کہتے ہیں کہ جب میں سنتا تھا کہ لوگ ذکر کرتے ہوئے لوٹے ہیں تو میں ( نماز کے ) مکمل ہو جانے کو معلوم کر لیتا تھا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 478