´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں یہ دعا کیا کرتے تھے : ” اے اللہ ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور دجال کے فساد سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور زندگی اور موت کی خرابی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اے اللہ ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “ ایک کہنے والے نے کہا کہ آپ قرض سے بہت پناہ مانگتے ہیں ( اس کی کیا وجہ ہے ؟ ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب آدمی قرض دار ہو جاتا ہے تو جب وہ بات کہتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے ۔ “
حدیث نمبر: 473
ابوعبداللہ آصف