´سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے تو ( ہم نے دیکھا کہ ) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر رکوع سے اٹھایا تو فرمایا سمع اللہ لمن حمدہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک شخص نے کہا ( ( ربّنا ولک الحمد حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ ) ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب فارغ ہوئے تو فرمایا : ” بولنے والا کون تھا ؟ “ اس شخص نے کہا کہ میں تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے تیس سے کچھ زیادہ فرشتوں کو دیکھا کہ وہ اس پر باہم سبقت کرتے تھے کہ ان میں کون اس کو پہلے لکھ لے ۔ “
حدیث نمبر: 460
ابوعبداللہ آصف