حدیث نمبر: 46
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( ایک مرتبہ لوگوں کو ) شب قدر بتانے کے لیے نکلے مگر ( اتفاق سے اس وقت ) دو مسلمان باہم لڑ رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( اس وقت ) میں اس لیے نکلا تھا کہ تمہیں ( معین ) شب قدر بتا دوں مگر ( چونکہ ) فلاں اور فلاں باہم لڑے اس لیے ( اس کی قطعی خبر دنیا سے ) اٹھا لی گئی اور شاید یہی تمہارے حق میں مفید ہو ( اب ) تم شب قدر کو رمضان کی ستائیسویں اور انتیسویں اور پچیسویں ( تاریخوں ) میں تلاش کرو ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 46